2 بسوں میں تصادم

بلوچستان: 2 بسوں میں تصادم ، 5 مسافر جاں بحق، 20 زخمی

ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے قلات کے قریب 2 بسوں میں تصادم کے نتیجے میں بس میں سوار 5 مسافر جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔
لیویز حکام کے مطابق حادثے کا شکار ایک بس کوئٹہ سے کراچی اور دوسری کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی۔ ایک ہی روٹ ہونے کی وجہ سے بسیں آمنے سامنے آ گئیں، جس کی وجہ سے خوفناک حادثہ رونما ہوا ہے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 5 مسافر جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمی قلات ہسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چین کیساتھ سپیس ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں، شہبازشریف