ویب ڈیسک: یوکرین کے صدر زیلنسکی نے پیوٹن کے حوالے سے حیران کن انکشاف کر دیا ، انہوں نے کہا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن جلد مر جائیں گے، لیکن انہوں نے اپنے اس بیان کی وضاحت نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایک انٹرویو میں پیشگوئی کی تھی کہ پیوٹن کی صحت خراب ہورہی ہے اور جلد ہی وہ وفات پا جائیں گے، اور ان کے مرتے ہی یہ سب کچھ ختم ہو جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ وہ کیوں سمجھتے ہیں کہ 72 سالہ روسی صدر اپنی زندگی کے اختتام کے قریب ہیں۔
