ویب ڈیسک: امریکی محکمہ صحت میں ڈاون سائزنگ کا سلسلہ جاری ہے، 10 ہزار ملازمین کے رضاکارانہ طور پر مستعفی ہونے کے باوجود مزید 10ہزار ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس فیصلہ سے قبل محکمہ صحت کے 10 ہزار ملازمین رضاکارانہ طور پر پہلے اپنا استعفیٰ دے چکے ہیں، اس کے فوری بعد مزید 10ہزار ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یوں نئی برطرفیوں کے بعد محکمے کے مستقل ملازمین کی تعداد 82 ہزار سے گھٹ کر 62 ہزار رہ جائے گی۔ ان برطرفیوں کے ساتھ ساتھ امریکی محکمہ صحت کے تنظیمی ڈھانچے میں بھی بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔
تبدیلی کی ہوا نے مزید تیزی اختیار کر لی ہے، جس کے تحت ادارے کی 28 شاخوں کو کم کرکے 15 کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ علاقائی دفاتر کی تعداد بھی 10 سے کم کرکے 5 کر دی جائے گی۔ محکمہ صحت کے مطابق ان اقدامات کے نتیجے میں قومی خزانے کو سالانہ 1.8 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔
