مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے

مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں، ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مسلمان کمیونٹی سے کئے گئے وعدوں کو پورا کر رہے ہیں، جبکہ اس کے ساتھ ہی مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں، تاکہ وہاں کے لوگ سکھ کا سانس لے سکیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں امریکی مسلمانوں نے صدارتی الیکشن میں ہماری حمایت کی، تمام افراد جنہوں نے ہماری بھرپور حمایت کی ان کو رمضان المبارک بہت بہت مبارک ہو۔
امریکی صدر نے مزید بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ضلع لکی مروت میں تاجہ زئی روڈ پر نعش برآمد، تفتیش شروع