اہل تشیع برادری کا فلسطین

بنوں، اہل تشیع برادری کا فلسطین میں جاری مظالم کے خلاف احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں اہل تشیع برادری کا فلسطین میں جاری مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا، اس دوران مظاہرین نے بچوں کی علامتی نعشیں ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھیں۔
مظاہرین نے کہا کہ فلسطین میں رمضان المبارک کے دوران بھی اسرائیلی فسطائیت جاری ہے، دیگر ممالک میں لوگ شام کو روزے افطار کرتے ہیں جبکہ فلسطینی نعشیں اٹھا رہے ہوتے ہیں۔
اہل تشیع برادری کا فلسطین میں جاری فسطائیت کے خلاف کہنا ہے کہ مسلم ممالک کو یک زبان ہو کر آپس میں اتحاد پیدا کرنا چاہئے، اور مسلم ممالک یکجا ہو کر اسرائیل کو جواب دینا چاہیے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ تمام اسلامی ممالک اسرائیل کیساتھ تجارت بند کر کے ان پر سفری پابندیاں عائد کریں۔

مزید پڑھیں:  بھارت پاکستان میں فوجی دراندازی کر سکتا ہے ، وزیردفاع کا انکشاف