کمشنر پشاور کی دارالعلوم حقانیہ آمد

کمشنر پشاور کی دارالعلوم حقانیہ آمد ،شہداء کے ورثاء کو زخمیوں میں چیک تقسیم کئے

ویب ڈیسک: کمشنر پشاور ریاض محسود نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا اور صوبائی حکومت کی جانب سے خود کش دھماکہ کے شہداء اور زخمیوں مین 80لاکھ روپے سے زائد کی مالی امداد کے چیک تقسیم کئے ۔
کمشنر پشاور نے دھماکہ میں شہید ہونے والوں کے ورثاء کو 10لاکھ جبکہ زخمیوں کو 3لاکھ روپے فی کس چیک دیئے ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الرشید خان بھی موجود تھے جبکہ شہید ہونے والوں کے دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔
چیک تقسیم کرنے کے بعد کمشنر پشاور ریاض اللہ محسود نے دھماکہ کی جگہ معائنہ کیا اور شہید حامد الحق حقانی کی قبر پر جا کر فاتحہ خوانی بھی کی ۔
شہید حامد الحق حقانیہ کا چیک اور ان کے زخمی صاحبزادے عبدالحق ثانی کا چیک حکومت کے خزانے میں جمع کرنے اعلان بھی کیا گیا۔
اس موقع پر شہید حامد الحق کے بیٹے عبدالحق ثانی نے حکومت سے انصاف کی اپیل کی ۔

مزید پڑھیں:  یمن، امریکی فضائی حملے میں شہداء کی تعداد 80 تک جا پہنچی، 171 زخمی