ویب ڈیسک: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وفاقی فنڈنگ روکنے کی دھمکی کے بعد کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مستعفی ہو گئیں ۔
امریکی صدر کی دھمکی کے نتیجے میں ہارورڈ یونیورسٹی کے مڈل ایسٹرن اسٹیڈیز سینٹر کی سرکردہ شخصیات نے بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی پر الزام لگایا تھا کہ وہ یہودی طلبہ اور فیکلٹی ممبران کو ہراساں کیے جانے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔
انتظامیہ نے کہا تھا کہ یونیورسٹی کی 400ملین ڈالر فنڈز میں کٹوتی کی جارہی ہے۔
