شوال کے چاند کی پیدائش

شوال کے چاند کی پیدائش آج 3بج کر58منٹ پر پیدا ہوگی

ویب ڈیسک: ریسرچ رویت ہلال کونسل کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش آج بروز ہفتہ 3 بج کر58 منٹ پرہو گی۔
تفصیلات کے مطابق ریسرچ رویت ہلال کونسل نے شوال کے چاند کے بارے میں اہم اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ملک میں سوال کا چاند آج بروز ہفتہ 3بج کر 58پر پیدا ہوگا ۔
کل اتوارکومغرب کے وقت چاندکی عمر26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی، عید الفطر 31مارچ بروز پیر کو ہونے کا قومی امکان ہے۔
ہلال کونسل کے مطابق سورج اور چاند کے درمیان غروب کا فرق 69 سے 78 منٹ ہوگا۔
کراچی میں غروب شمس و قمر کا فرق 69 منٹ ہو گا، جیوانی 71 منٹ، کوئٹہ اور لاہور 74 منٹ جبکہ گلگت بلتستان میں 78 منٹ کا فرق ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پر وفاق و دیگر کو نوٹسز جاری