ویب ڈیسک: چارسدہ موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 6افراد زخمی ہو گئے ۔
ویب ڈیسک:ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ چارسدہ موٹر وے پر دریائے جندی کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر روڈ سے نیچے کھائی میں جا گری ۔
حادثے کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہو گئے جن میں 2خواتین ،3بچے اور ایک مرد شامل ہیں جنہیں ابتدائی طبی امدادف راہم کرنے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث پیش آیا ۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کا تعلق پشاور سے بتایا جارہا ہے ۔
