ویب ڈیسک: بنوں میں نامعلوم شدت پسندوں نے چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ سب ڈویژن وزیر میں پیش آیا جہاں نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے تفریحی مقام برگنتو چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑادیاگیا۔
مذکورہ چیک پوسٹ کو نامساعد حالات کے پیش نظر پولیس افسران نے خالی کروایا تھا ۔
واضح رے کہ اس سے پہلے اسی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے سفید جھنڈا بھی لہرایا تھا ۔
