قومی اسمبلی کا اجلاس

قومی اسمبلی کا اجلاس 7اپریل کو طلب کر لیاگیا

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو طلب کر لیاگیا۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس 7اپریل کی شام 5بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔
صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت طلب کیا ہے۔
سیکرٹری قومی اسمبلی کی طرف سے اجلاس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  انکاری والدین پولیو کے خاتمہ کی راہ میں بڑی رکاوٹ