کاٹلنگ میں مشتبہ افراد کیخلاف آپریشن

کاٹلنگ میں مشتبہ افرادکیخلاف آپریشن:مذاکرات کےبعدسوات موٹر وے کوکھول دیاگیا

ویب ڈیسک: کاٹلنگ میں مشتبہ افراد کے خلاف آپریشن کے بعد احتجاج کرنے والے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے نتیجے میں سوات موٹر وے کو کھول دیاگیا ۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں تحصیل کاٹلنگ کے علاقے شموزو میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے مشتبہ افراد عناصر کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں متعدد افراد مارے گئے۔
آپریشن کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کے ورثا اور علاقہ مکینوں نے احتجاجا سوات ایکسپریس وے بند کر دی تھی، تاہم ضلعی انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد موٹر وے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر، ڈی پی او ظہور بابر آفریدی، رکن صوبائی اسمبلی زرشاد انجم، مفتی حماد یوسفزئی اور دیگر عمائدین نے مذاکرات میں حصہ لیا، جس کے بعد مظاہرین کے تمام مطالبات مان لیے گئے۔
مفتی حماد یوسفزئی، ضلعی جنرل سیکرٹری جے یو آئی، نے تصدیق کی کہ احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 مارچ کی صبح خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ، بابوزئی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا گیا، جس میں متعدد افراد مارے گئے، مارے گئے افراد میں ان سہولت کار بھی شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق، آپریشن میں ہلاک ہونے والے 9 افراد کی لاشیں ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم کے حوالے کر دی گئی ہیں، جو انہیں ٹائپ ڈی ہسپتال کاٹلنگ منتقل کر رہی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ جلد کاٹلنگ اسپتال پہنچ رہی ہے تاکہ مزید ضروری اقدامات کئے جاسکیں ۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سے الٹرا سائونڈ مشین چوری