ویب ڈیسک: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان کے سالانہ ٹیکس وصولی کے ہدف میں 64ارب روپے کی کمی کر دی گئی ہے، جو کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے سالانہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1297 ارب سے کم کر کے 1233 ارب روپے کر دیا ہے، اس رو سے دیکھا جائے تو عالمی ادارے کی جانب سے ٹیکس وصولی کے ہدف میں 64ارب روپے کی کمی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے ٹیکس وصولیاں 1233 ارب روپے کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے، ٹیکس وصولی میں کمی آئی ایم ایف سے معاہدے پر اثر انداز ہونے کا بھی امکان ہے۔
رواں ماہ ٹیکس وصولی 107 ارب روپےکم ہوئی، حالانکہ مارچ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 1220 ارب روپے تھا، لیکن ایف بی آر 1113 ارب روپے ٹیکس جمع کر نے میں کامیاب رہا، یاد رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایف بی آر ٹیکس وصولی کا مجموعی خسارہ 708 ارب روپے ہو گیا ہے۔
