ویب ڈیسک: عید الفطر کی خریداری زوروں پر ہے، ضلع چارسدہ کے مشہور روایتی چپل خریداری کیلئے صوبہ بھر سے لوگ امڈ آئے، بازاروں میں رش بڑھ گیا، تل دھرنے کی بھِ جگہ نہیں۔
عید کی آمد کے ساتھ ہی چارسدہ کے مشہور روایتی چپل کی خریداری میں لوگوں کی دلچسپی بڑھنے لگی ہے اور اس کی خریداری کیلئے صوبہ بھر سے لوگ چارسدہ پہنچ رہے ہیں۔
چپل میکرز کی دکانوں پر لوگوں کا رش کئی زیادہ ہو گیا ہے، اس کی خریداری میں عوام کی خاص دلچسپی اس لئے بھی ہے کہ چارسدہ کی ان چپلوں کو بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل ہے۔
