ٹریفک مسائل روانی کیلئے نئَے قوانین

کراچی، ٹریفک مسائل روانی کیلئے نئَے قوانین نافذ، چنگچی اور رکشوں نشانے پر

ویب ڈیسک: کراچی کے ٹریفک مسائل روانی کیلئے نئَے قوانین نافذ کر دیئے گئے، اس دوران خصوصی طور پر چنگچی اور رکشے نشانے پر آ گئے، جبکہ موٹر سائیکل سواروں کو بھی پابند بنایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک مسائل حل کرنے کی جانب ایک قدم، نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کا نفاذ کر دیا گیا، جن کا اطلاق دیگر ٹرانسپورٹرز سمیت چنگ چی، رکشہ اور موٹرسائیکل سواروں پر خصوصی طور پر ہوگا۔ روڈ سیفٹی قوانین کا فیصلہ آئی جی ٹریفک پولیس کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، اس دوران ٹریفک روانی بہتر بنانے اور محفوظ سڑکوں کے لیے سخت اقدامات اور ان پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
نئے قوانین ٹرانسپورٹرز، موٹر سائیکل سواروں، چنگچی رکشوں پر لاگو ہوں گے، سڑکوں پر پانی گرانے والے واٹر ٹینکرز کے خلاف بھی سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے ، جبکہ اس کے علاوہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ، جو خود ان کے لئے بہترین ہے، جبکہ ان احکامات کیخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
آئی جی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ موٹر سائیکل سوار کو چین سپاکٹ پر چین کور نصب کرنا لازمی ہو گا جبکہ ہیڈ لائٹ، ٹیل لائٹ، ہیزرڈ لائٹ اور انڈیکیٹرز درست حالت میں ہونی چاہیے، رجسٹریشن پلیٹس دونوں طرف نمایاں ہونی چاہئیں، جبکہ ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ گاڑیوں کے لیے جی پی ایس ٹریکر، ڈیش کیم، ریئر ویو کیم اور کیبن کیم نصب کرنا لازمی ہو گا تاکہ حادثات کی صورت میں شواہد محفوظ کیے جا سکیں، آئل ٹینکرز میں بفر پلیٹس لگانے کی ہدایت دی گئی ہے، جدید ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم، آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں جس سے ریڈ سگنل توڑنے، سٹاپ لائن سے آگے موٹرسائیکل سواروں اور گاڑیوں کی نشاندہی ہو گی، رفتار کی حد پر عملدرآمد کروانے کے لیے سپیڈ کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔
ٹریفک پولیس کی زیر صدارت اجلاس میں چنگ چی رکشوں کے لیے مرحلہ وار پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ہوا، پانچ بڑی شاہراؤں کو چنگ چی رکشہ کے لیے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ راشد منہاس روڈ، ڈرگ روڈ تا سہراب گوٹھ پر رکشوں کا داخلہ ممنوع ہو گا۔ یاد رہے کہ کراچی کے ٹریفک مسائل روانی کیلئے نئَے قوانین نافذ کر دیئے گئے، اس دوران خصوصی طور پر چنگچی اور رکشے نشانے پر آ گئے، جبکہ موٹر سائیکل سواروں کو بھی پابند بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ ،غیر ملکی خاتون جاں بحق،3افراد زخمی