ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ آباد کے علاقے گلیات بڑا ہوتر روڈ پر موٹرسائیکل حادثہ میں ایک طالبعلم جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی طالب علم گھر سے شہر کی طرف آتے ہوئے دکھن سیداں کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گیا، اس دوران موٹر بائیک گہری کھائی میں جاگری۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ میں ایک طالبعلم گہری کھائی میں جا گرا جبکہ ایک روڈ سائیڈ پر جا گرا۔ مقامی لوگوں نے دو گھنٹوں میں ریسکیو کر کے نعش کھائی سے نکال لی، جبکہ دوسرے زخمی کو پولیس نے ہسپتال منتقل کیا۔ یاد رہے ضلع ایبٹ آباد کے علاقے گلیات بڑا ہوتر روڈ پر موٹرسائیکل حادثہ میں ایک طالبعلم جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
