ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں جعلی اندھا بھکاری پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، پولیس نے بھکاری کو تھانے منتقل کر دیا۔
خان پور پولیس کی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی مزید تیز کر دی گئی، اس دوران ایک پیشہ ور جعلی اندھا بھکاری پولیس کے ہتھے چڑھ گیا اور پولیس نے اسے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔
پیشہ ور بھکاری کا تعلق وہاڑی سے بتایا جاتا ہے، دوران تفتیش بھکاری نے اعتراف کیا کہ 15 یا 16 سال سے اندھا بن کر بھیک مانگ رہا ہوں۔
