پشاور میں عید شاپنگ زوروں پر

پشاور میں عید شاپنگ زوروں پر، بازاروں میں رش بڑھتا جا رہا ہے

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں عید شاپنگ زوروں پر پہنچ گئی، جس کی وجہ سے بازاروں میں رش بڑھتا جا رہا ہے۔ کل ممکنہ عید کیلئے تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے قریب آتے ہی لمحہ بہ لمحہ جیولری، چوڑیوں اور جوتوں کی دکانوں پر رش بڑھتا جا رہا ہے، جھمکے اور فیری ہیلز والے جوتے خواتین کی اولین پسند ہیں، جبکہ بچے بھی والدین کیساتھ عید خریداری میں مصروف ہیں۔
چاند رات اور عید کے قریب آتے ہی بیوٹی پارلرز اور سیلون مالکان کے نخرے اور ان کے نرخ بھی آسمانوں تک جا پہنچے ہیں، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ بیوٹی پارلرز اور سیلون مالکان کے کمال سے دوسروں سے منفرد نظر آسکتے ہیں۔ ادھر عید الفطر قریب آتے ہی بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر رش بڑھ گیا، خواتین مہندی لگوانے، فشل کرانے بیوٹی پارلز کا رخ کررہی ہیں، جبکہ عید کی تیاری میں مرد بھی خواتین سے پیچھے نہیں، بال کٹوانے، کلینزنگ، فشل اور میک اوور کرانے میں مصروف ہیں۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں عید شاپنگ زوروں پر پہنچ گئی، جس کی وجہ سے بازاروں میں رش بڑھتا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں بولنا مہنگا پڑ گیا، سینکڑوں طلبہ کے امریکی ویزے منسوخ