اہم شخصیت کو عید نماز گھروں

سکیورٹی خدشات: اہم شخصیت کو عید نماز گھروں پر پڑھنے کا مشورہ

ویب ڈیسک: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اہم شخصیت کو عید نماز گھروں پر پڑھنے کا مشورہ دیا گیا ہے، اس خدشے کے پیش نظر سیاسی شخصیات کی روایتی تقریبات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اہم شخصیات کو عید نماز گھروں پر پڑھنے کا مشورہ دیا گیا ہے، جس سے ان کی روایتی تقریبات شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ گھروں پر عید نماز پڑھنے کا مشورہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی و اہم شخصیات کو دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے قائدین اور اہم رہنمائوں کیساتھ مذہبی رہنمائوں کو اختیاط کرنے کی ہدایات کی گئی ہے، ان میں سے بیشتر رہنمائوں بشمول، فضل الرحمان کو عید کی نماز بھی اپنی رہائشگاہ پر پڑھنے کی درخواست کی گئی ہے، جبکہ دیگر سیاسی شخصیات کو عید ملن تقریبات محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
صوبائی حکومت نے خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے ہیں عید کے موقع پر عام شہریوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اہم شخصیت کو عید نماز گھروں پر پڑھنے کا مشورہ دیا گیا ہے، اس خدشے کے پیش نظر سیاسی شخصیات کی روایتی تقریبات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  میٹرک امتحان کے 11روز میں 37افراد امتحانی ڈیوٹی سے فارغ