خیبرپختونخوا میں داخلہ مہم شروع

خیبرپختونخوا میں داخلہ مہم شروع کرنےکا فیصلہ، 10لاکھ بچوں کا داخلہ ہدف مقرر

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں داخلہ مہم شروع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں 10لاکھ بچوں کا داخلہ ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے خیبرپختونخوا میں نئے تعلیمی سال کیلئے داخلہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس دوران سکولوں سے باہر بچوں کو ہر صورت واپس داخل کرایا جائیگا، داخلہ مہم 30اپریل تک جاری رہے گی، فیصل ترکئی نے مزید کہا کہ آسانی کیلئے طلبہ کو سیکنڈ شفت سکولز میں بھی داخل کرایا جائیگا۔
صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ داخلہ مہم کے تحت 10 لاکھ بچوں کو داخل کرانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بلاول نے شہباز حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی دھمکی دیدی