ویب ڈیسک: پشاور میں نمازعید کے اوقات جاری کر دیئے گئے ہیں، جس کے مطابق چارسدہ روڈ پر واقع مرکزی عیدگاہ میں 7بجے نماز ادا کی جائیگی، مسجد مہابت خان بازار مسگراں میں بھی 7بجے جبکہ اشرفیہ مسجد فقیرآباد میں عید نماز صبح 7:30 بجے ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے پوش علاقے حیات آباد کے باغ ناران پارک میں نماز عید صبح 7:30 بجے، حیات آباد فیز 7 شیر خان مارکیٹ پارک میں 7:30 اور حیات آباد فیز 2 مسجد زید بن حارث میں عید الفطر کی نماز صبح 6:45 پر ادا کی جائے گی۔
پشاور کی مسجد قاسم علی خان قصہ خوانی میں نماز عید صبح 7:00 بجے، جبکہ وزیر باغ گراؤنڈ میں نماز 7:00 بجے صبح پڑھائی جائَے گی۔ جامعہ مسجد صفہ غازی آباد دلہ زاک روڈ پر صبح 7:15 پر جبکہ جامعہ مسجد پھوڑ گراں چوک ناصر خان میں صبح 7:15 پر نماز عید پڑھائی جائے گی۔ یاد رہے پشاور میں نمازعید کے اوقات جاری کر دیئے گئے ہیں، جس کے مطابق چارسدہ روڈ پر واقع مرکزی عیدگاہ میں 7بجے نماز ادا کی جائیگی.
