ویب ڈیسک: ملک بھر میں عیدالفطر عقیدت کے ساتھ منائی جا رہی ہے، نماز عید کے ہزاروں بڑے اور چھوٹے اجتماعات منعقد ہوئے ، اس دوران لوگوں نے ایک دوسرے کو عید مبارکباد دی، خصوصی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے.
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عیدالفطر عقیدت کے ساتھ منائی جا رہی ہے، ملک کے تمام بڑے شہروں لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں نماز عیدکے ہزاروں بڑے اور چھوٹے اجتماعات منعقد ہوئے ، ان میں فرزندان اسلام نے بھرپور انداز میں شرکت کی.
نماز عید کے روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ، ملکی سلامتی اور امن کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔گزشتہ شب پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیرآزاد نے کی، اجلاس میں شوال کا چاند نظر آنے پر اعلان کیا گیا.
رویت ہلال کونسل کے مطابق شوال کا چاند گزشتہ روز 3 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہونے کے بعد غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر تقریباً 27 گھنٹے تھی، جس کی وجہ سے چاند کا نظارہ انسانی آنکھ سے بھی کیا گیا۔ عمان، شام، مسقط، ایران ، انڈونیشیا، ملائیشیا، بنگلا دیش میں بھی عیدالفطر آج 31 مارچ (بروزپیر)منائی جا رہی ہے۔
