ویب ڈیسک: عیدالفطر پر پشتو سینما شائقین کیلئَے بڑی خوشخبری سنادی گئی ہے، جس کے مطابق تین نئی پشتو فلمیں ریلیز کی جائیں گی، عید کے موقع پر خیبر پختونخوا میں پشتو فلموں کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے، امسال عیدافطر پر پشتو کی تینوں نئی فلمیں باکس آفس پر کامیاب بزنس کرنے کیلئے تیار ہیں۔
شاہد خان اور جہانگیر جانی کی دو دو فلمیں اور ارباز خان کی تین فلمیں ریلیز ہونگی، معروف ہدایتکار ارشد خان کی فلم ’ہشتنغرکے ملنگی او پیخور کے ملنگی“ شاہد عثمان کی ’’زوئے د آزاری“ اور قیصر صنوبر کی ”دیدن“میں مقابلہ ہوگا۔
ان فلموں میں شاہد خان‘ ارباز خان اور جہانگیر خان جیسے مشہور اداکار فن کے جوہر دکھائیں گے، ان فلموں میں بسمہ چوہان، جیا بٹ، رینا ملتانی اور نیلم گل جیسی حسینائیں بھِ جلوے دکھائیں گی، تینوں فلمیں تفریح اور موسیقی سے بھرپور ہیں، جس میں عام فلم بینوں کی پسند کو مدنظر رکھ کر گانے اور ایکشن تیار کئے گئے ہیں۔
چیلنجز کے باوجود پشتو فلم انڈسٹری کے فنکاروں اور ہدایتکاروں کی جدوجہد نے ثابت کیا ہے کہ سینما اب بھی تفریح کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر ان فلموں کی ریلیز سے انڈسٹری کو ایک نئی توانائی ملنے کی امید ہے۔ عیدالفطر پر پشتو سینما شائقین کیلئَے بڑی خوشخبری سنادی گئی ہے، جس کے مطابق تین نئی پشتو فلمیں ریلیز کی جائیں گی،
