سلمان بیکری پر چھاپہ

پشاور کی معروف سلمان بیکری پر چھاپہ، منیجر گرفتار، بھاری جرمانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پشاور کی معروف سلمان بیکری پر چھاپہ عید الفطر سے قبل مارا گیا، اس دوران منیجر گرفتار کر لیا گیا، جبکہ بیکری مالکان پر بھاری جرمانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔
وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو، سیکرٹری خوراک ثاقب رضا اسلم اور ڈائریکٹر خوراک مسرت زمان کی ہدایات پر راشننگ کنٹرولر پشاور توصیف اقبال کی نگرانی میں ٹیم نے گلبہار میں سلمان بیکری پر اچانک چھاپہ مارا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چھاپہ عیدالفطر کے موقع پر عوامی شکایات کے پیش نظر مارا گیا، جس میں بیکری انتظامیہ پر مقررہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنے کا الزام تھا۔ معائنے کے دوران الزامات درست ثابت ہونے پر بیکری منیجر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ خوراک کے قوانین کے تحت بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب بارے فیصلہ ہوچکا، چیف الیکشن کمشنر