مختلف اضلاع میں فائرنگ

عیدالفطر کا چاند نظر آنے پر مختلف اضلاع میں فائرنگ، دو بھائی شدید زخمی

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت عیدالفطر کا چاند نظر آنے پر مختلف اضلاع میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، چارسدہ، نوشہرہ اور مردان و دیگر اضلاع میں ہوائی فائرنگ کے دوران چند لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ضلع چارسدہ میں چاند رات پر ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ نوشہرہ میں بھی نوجوان ہوائی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ہے، صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی چند ایک مقامات سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
فائرنگ کے ان واقعات کے دوران مختلف علاقوں میں کچھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے، ضلع مردان کے علاقہ جمال گڑھی میں فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے 2 بھائی شدید زخمی ہو گئے۔ اس حوالے سے ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئیں، اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا۔
اس حوالے سے ملنے والی ابتدائی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ ٹیلر کی دوکان میں ہوئی، اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں میں ارشد اور جواد علی پسران نظر محمد شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پشاور سمیت عیدالفطر کا چاند نظر آنے پر مختلف اضلاع میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، چارسدہ، نوشہرہ اور مردان و دیگر اضلاع میں ہوائی فائرنگ سے چند افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں.

مزید پڑھیں:  پشاور میں روٹی کا وزن اور قیمت مقرر، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا عندیہ