ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں امن اور خوشحالی کے خواہاں ہیں، ہم سویلین پر حملے اور قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے اپنے آبائی علاقے ریحانہ ہری پور میں عید منائی، نماز عید کے موقع کے موقع پر سابق صوبائی وزیر بلدیات یوسف ایوب خان بھی ان کے ہمراہ تھے، انہوں نے بھی نماز عید ریحانہ میں ادا کی۔
نماز کے بعد عمر ایوب اور یوسف ایوب لوگوں سے عید بھی ملے، عمر ایوب نے عید الفطر کے موقع پر مبارک باد اور خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہری پور: ہم پاکستان میں امن اور خوشحالی کے خواہاں ہیں، اس لئے آئیں دعا کریں کہ ہمارا ملک پاکستان امن کا گہورا بنے۔
عمر ایوب نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ بانی پی ٹی ائی عمران خان، بشری بیگم، شاہ محمود قریشی سمیٹ دیگر اسیران جلد از جلد رہا ہو کر اپنی فیملی کے ساتھ عید منا سکیں۔ ہم یہی چاہتے ہیں کہ پاکستان میں امن ہو اور قانون اور ائین کی بالادستی ہو۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کاٹلنگ میں ڈرون حملے یا انٹیلی بیسڈ اپریشن میں جو نو قیمتی جانیں ضائع ہوئِیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، ہم سویلین پر حملے اور قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
