صدر اوروزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

عیدالفطر : صدر اوروزیراعظم کی قوم کو مبارکباد ، نیک تمناوں کا اظہار

ویب ڈیسکُ: عید الفطر کے اس پرمسرت موقع پر صدر اوروزیراعظم کی قوم کو مبارکباد ، اپنے الگ الگ پیغامات میں ملک و قوم کیلئے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا.
تفصیلات کے مطاق صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے پوری قوم کو عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی گئی، اس دن کی مناسبت سے انہوں‌نے اپنے پیغامات میں ملک و قوم کیلئے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا.
صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان کی برکتوں، عبادات اور تقویٰ کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے، عیدالفطر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جو اللہ نے ہمیں عطا کیا گیا، یہ دن ہمیں درس دیتا ہے کہ ہمیں آپس میں بھائی چارے کو فروغ دینا ہے تاکہ ہمارا ملک ایک مضبوط اور خوشحال ریاست کے طور پر ابھرے، عیدالفطر کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں‌ قوم کو مبارک باد دی اور کہا عید الفطر کا یہ پرمسرت دن ہمیں خوشی، شکر گزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے، آج پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے خطرات لاحق ہیں،ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا۔ یاد رہے کہ عید الفطر کے موقع پر صدر اوروزیراعظم کی قوم کو مبارکباد ، اپنے پیغامات میں ملک و قوم کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں.

مزید پڑھیں:  ‎کشمیری صحافی اور بھارتی خاتون نے مودی سرکار کی بینڈ بجا دی