ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور جاری رہیں گی ، تاہم قانون کو ماننے والوں کے مطالبات ماننے اور سننے کیلئے تیار ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے دہشت گرد ملک توڑنا چاہتے ہیں، ان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جو مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ دہشت گردوں کے کوئی مطالبات نہیں ، وہ بس پاکستان کو توڑنا اور بلوچستان کو الگ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور مکمل خاتمے تک جاری رہے گی تاہم آئین اور قانون کو ماننے والوں کے مطالبات ماننے اور سننے کیلئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا درخواست ہے ایسا مطالبہ نہ کریں جس سے دہشت گردوں کی حمایت کا تاثر قائم ہو۔
