آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے اپنے

آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے اپنے آبائی علاقے میں نماز عید ادا کی

ویب ڈیسک: قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے اپنے آبائی علاقے میں نماز عید ادا کی، جبکہ ان کے صاحبزادے اور صوبائی چئیرمین کیو ڈبلیو پی سکندر حیات شیرپاؤ نے بھی ان کے ہمراہ عید الفطر کی نماز آبائی گاؤں شیر پاؤ میں ادا کی۔
اس موقع پر ملکی استحکام اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے حصوصی دعائیں مانگی گئیں، نماز عید کے بعد پارٹی ورکرز سمیت دیگر لوگوں نے آفتاب احمد شیرپاؤ کو عید مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں:  چھوٹا منہ بڑی بات، ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا چلانے کا دعویٰ کر دیا