ویب ڈیسک: خِیبرپختونخوا بھر میں عیدالفطر نہایت جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، صوبہ کے مختلف اضلاع میں نماز عید و اجتماعات کا انعقاد بھی کیا گیا، جن میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
ضلع خیبر میں عید الفطر عقیدت و مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، ضلع کی تینوں تحصیلوں میں نماز عید الفطر ادا کی گئی ہے، جس کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ عید الفطر کی نماز کے موقع پر ملکی سلامتی، امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر بلال شاہد نے کہا کہ عیدالفطر کے دوران طورخم سرحدی گزرگاہ ہرقسم آمدورفت کےلئے کھلی رہے گی، معمول کے مطابق تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت بھی بحال رہے گی، جبکہ عیدالفطر کے روز بھی پولیس ، کسٹم، امیگریشن عملہ تعینات رہے گا۔
دوسری طرف خال اور گردونواح میں بھی عیدالفطر جوش جذبے اور عقیدت سے منائی گئی، جامع عثمان بن عفان میں اس سلسلے میں ایک بڑا اجتماع منعقد ہوا، نماز کے موقع پر خطبہ میں مسلمانوں کے اتفاق ملک اور قوم کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔ ادھر ضلع کوہاٹ میں بھی نماز عید ادا کی گئی ہے، اس دن شہر بھر کی چھوٹی بڑی عید گاہوں اور مساجد میں نماز عید الفطر ادا کی گئی، جبکہ نماز عید کا سب بڑا اجتماع او ٹی ایس روڈ پر ہوا۔
اس دن کی مناسبت سے اجتماعات میں علماء اکرام نے ملک میں امن اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں، اور اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ کی بقاء کا واحد راستہ قرآن وسنت پر عمل کرنا ہے، امت مسلمہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑے رکھے، اسی میں ان کی کامیابی ہے۔
ضلع ٹانک میں بھی عیدالفطر کی نماز ادا کر دی گئی، جس میں سینکڑوں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔ علماء کرام نے ملکی سلامتی کشمیر اور فلسطین مسلمانوں کے لئے خصوصی دعاہیں کیں۔
ضلع صوابی اور گردونواح میں عیدالفطر اجتماعات کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کران نے خطبہ دیا، اس دوران علمائے کرام نے مسلمانوں کے اتفاق، ملک اور قوم کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعائیں مانگیں۔ ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں بھی عیدالفطر نہایت عقدیت کیساتھ مناٸی گٸی، عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع جمالگڑھی عیدگاہ میں منعقد ہوا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں فررند اسلام نے شرکت کی، اس دوران سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔
نماز عید کے موقع پر خطیب قاضی مطیع الدین نے پورے ملک اور فلسطینی مسلمانوں کے لیے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی ہمارے ملک کو امن کا گہوارہ بنائے۔ عید نماز کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔ نماز عید کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، اور سیکورتی پر مامور اہلکاروں نے انتہائی مستعدی کیساتھ نمازِ عید کے اجتماعات پر نظریں جمائے رکھیں۔
ضلع نوشہرہ میں بھی مختلف مساجد اور عیدگاوں میں نماز عید ادا کی گئی، ضلع کی سب سے بڑی عید گاہ شیدو میں عید کی نماز ادا کی گئی، اور عید الفطر کی نماز کے بعد شہری ایک دوسرے کو عید مبارک باد بھی دیتے رہے۔ ادھر شانگلہ کے مختلف علاقوں میں بھی نماز عید ادا کر دی گئی، اس دوران سب سے بڑا اجتماع مرکزی شہر بشام کی عید گاہ میں ہوا، وفاقی وزیر امیر مقام نے عید الفطر آبائی گاؤں چاگم پورن میں ادا کی۔ یاد رہے خِیبرپختونخوا بھر میں عیدالفطر نہایت جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، صوبہ کے مختلف اضلاع میں نماز عید و اجتماعات کا انعقاد بھی کیا گیا، جن میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی.
