ویب ڈیسک: ضلع جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ، جسے علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی۔
تفصیلات ک مطابق ضلع جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شاہ حسین زخمی ہو گئے، یہ واقعہ بمقام دژہ غونڈئی میں پیش آیا، جس میں پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
واقعے کے بعد شاہ حسین نامی پولیس اہلکار کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا، تاہم افسوسناک واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔
