ویب ڈیسک: ضلع دیربالا کے علاقے پاتراک گوالدئی میں ڈاٹسن کھائی میں گرنے سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے یہ افراد نماز عید کے بعد گھروں کو واپس جا رہے تھے۔
ڈاٹسن کھائی میں گرنے سے 8 افراد زخمی ہو گئے جن میں بچے بھی شامل ہیں، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
