سٹی ٹریفک پولیس پشاور : تفصیلات کے مطابق قائمقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت
پر ڈی ایس پی ایجوکیشن شازیہ شاہد اور انکی ٹیم نے ورسک روڈ پر ناکہ بندی کی اس دوران سکول وین اور دیگر مسافر گاڑیوں کی چھتوں پر سواریوں کو گاڑیوں کی چھتوں پر بٹھانے کی پاداش میں ڈرائیوران پر جرمانے عائد کئے گئے ۔ ایس ایس پی ٹریفک نے سٹی ٹریفک پولیس کے حکام کو گاڑیوں کی چھتوں پر سواریاں بٹھانے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہری بھی گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھنے سے گریز کریں کیونکہ یہ کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔
Load/Hide Comments