ٹرمپ کی روسی تیل پر

ٹرمپ کی روسی تیل پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی

ویب ڈیسک: یوکرین کے صدر کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد اب ٹرمپ کا رخ روسی صدر کی جانب مڑ گیا، جنگ بندی کی کوششوں میں رخنہ ڈالنے پر ٹرمپ کی روسی تیل پر 25 تا 50 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کے بیانات منظر عام پر آ گئے۔
امریکی صدر نے ولادیمیر پیوٹن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین میں جنگ بندی کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالی تو وہ روسی تیل پر 25 تا 50 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دیں گے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے مابین جنگ بندی ایک ماہ کے اندر اندر نہ ہوئی تو یہ سخت اقتصادی پابندیاں نافذ کر دی جائیں گی، ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ اور جو بھی روس سے تیل خریدے گا وہ امریکا میں کاروبار نہیں کر سکے گا۔
یہ تنازع روسی صدر پیوٹن کی یوکرین میں نئے انتخابات کرانے کی تجویز پیش کرنے پر پیدا ہوا، اس پر ٹرمپ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر روس نے خونریزی ختم کرنے میں رکاوٹ ڈالی تو امریکا سخت اقدامات کرے گا۔ یاد رہے کہ یوکرین کے بعد اب جنگ بندی کی کوششوں میں رخنہ ڈالنے پر ٹرمپ کی روسی تیل پر 25 تا 50 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کے بیانات منظر عام پر آ گئے۔

مزید پڑھیں:  کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دیدی