ویب ڈیسک: آرمی چیف کا دورہ وانا و ڈی آئی خان، انہوں نے اس موقع پر افسران اور جوانوں کیساتھ عید منائی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی، آرمی چیف نے مغربی سرحد پر عید کی نماز ادا کی، اور پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا کی، انہوں نے جوانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد بھی دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے جوانوں کی قوم کیلئے غیر متزلزل لگن اور مثالی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی لگن، بہادری اور قربانیاں نہ صرف وطن کے تحفظ کی ضمانت ہیں بلکہ پاکستان کے لیے آپ کے گہرے جذبہ، عزم اور ملک سے گہری محبت کی مثال بھی ہے۔ آرمی چیف نے فارمیشنز کی انتھک محنت اور کامیابیوں کو شہداء اور امن و استحکام کیلئے قربانیوں سے منسوب کیا.
یاد رہے کہ دورہ وانا اور ڈی آئی خان کے موقع پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کی دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجہد کو سراہا، اور کہا کہ قیامِ امن کی راہ میں دی جانے والی قربانیاں قوم کے لیے ایک ناقابلِ فراموش اثاثہ ہیں اور انہی قربانیوں کی بدولت ملک میں استحکام ممکن ہو رہا ہے۔یاد رہے کہ آرمی چیف کا دورہ وانا اور ڈی آئی خان، انہوں نے اس موقع پر افسران اور جوانوں کیساتھ عید منائی۔
