رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈلائن ختم

رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈلائن ختم، افغانوں کو واپس بھیجنے کا عمل شروع

ویب ڈیسک: رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈلائن ختم، اس کے بعد عید کے دوسرے دن ہی پاکستان سے غیرقانونی افغانیوں کا انخلا شروع ہو گیا، اور اس دوران دو افغانی خاندان طورخم بارڈر کے ذریعے ملک بھجوا دیئے گئے۔
ذرائع محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے غیرقانونی افغانیوں کا انخلا شروع ہو گیا ہے، ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد عید الفطر کے دوسرے روز دو خاندان طورخم بارڈر پار کر کے اپنے ملک پہنچ گئے۔ گزشتہ سال سے اب تک 8 لاکھ 75 ہزار 902 غیرقانونی مقیم افغان شہری پاکستان سے جا چکے ہیں، حکومت نے 8 لاکھ سے زائد اے سی سی کارڈز ہولڈر کےلئے31 مارچ 2025 تک ڈیڈلائن دی تھی۔
گزشتہ روز ڈیڈ لائن مکمل ہونے پر افغان حکام کے وفد کو ڈیڈ لائن میں مذید توسیع نہ دینے کا پیغام دیا گیا تھا، واپسی ڈیڈن لائن میں توسیع نہ دینے کے فیصلہ کے بعد قبائلی ضلع خیبر کے لنڈیکوتل میں امیر حمزہ بابا مزار کے قریب واپسی کیمپ قائم کر دیا گیا۔
کیمپ میں عارضی رہائشی حیمے نصیب کئے گئے ہیں اور رجسٹریشن سنٹر سمیت دیگر سہولیات دینے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق کیمپ سے ایک دو روز میں غیرقانونی افغانیوں کی واپسی کے عمل میں تیزی آجائے گی۔
دوسری جانب صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں رجسٹررڈ افغان مہاجرین کی کل تعداد 7 لاکھ 9 ہزار 2 سو 78 ہے، جبکہ صوبہ بھر میں افغان مہاجرین کے 43 کیمپس ہیں ، جن میں 3 لاکھ 44 ہزار 908 افغانی رہائش پزیر ہیں۔
ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 647، جبکہ غیر رجسٹررڈ افغان مہاجرین کے صحیح کوائف نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ 2013 سے اب تک 4 لاکھ65 ہزار افغان مہاجرین طورخم کے راستے واپس جا چکے ہی، اب رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈلائن ختم، اس کے بعد عید کے دوسرے دن ہی پاکستان سے غیرقانونی افغانیوں کا انخلا شروع ہو گیا، اور اس دوران دو افغانی خاندان طورخم بارڈر کے ذریعے ملک بھجوا دیئے گئے۔
افغانوں کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈلائن گزشتہ روز 31 مارچ رکھی گئی تھی جو کہ اب ختم ہو گئی ہے، اس کے ساتھ ہی ان کو واپس بھیجنے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ ذرائع صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق آج یکم اپریل سے افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ 2013 سے اب تک 65 لا کھ افغان مہاجرین کو طورخم بارڈر کے راستے افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے، اور اب دوبارہ سے افغانوں کی واپسی شروع کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  یونان: ایسٹر تہوار کے موقع پر گرجا گھروں کی دلچسپ آتش بازی