حوثی جہازوں پر حملے رکنے تک

حوثی جہازوں پر حملے رکنے تک بمباری جاری رہے گی، صدر ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ حوثی جہازوں پر حملے رکنے تک بمباری جاری رہے گی، ان کی طرف سے جب تک کارروائیاں کی جاتی رہیں گی ہم بھی بمباری نہیں روکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کی یمن پر بمباری تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی امریکہ نے یمن کے کاماران جزیرے پر بمباری کی۔ اس حوالے سے حوثی تنظیم انصارالاسلام نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکا نے حدیدہ بندرگاہ کے قریب دو فضائی حملے کیے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یمن پر بمباری حوثیوں اور ایران دونوں کے لیے ایک پیغام ہے، حوثی جہازوں پر حملے رکنے تک بمباری جاری رہے گی، اس میں کسی طرح نرمی نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں‌سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ، 2جوان زخمی