ویب ڈیسک: روس اور افغان طالبان میں تعلقات بہتری کی جانب بڑھنے لگے ہیں، جس کا واضح ثبوت روسی پراسیکیوٹر جنرل کی افغان طالبان پر پابندی ختم کرنے کی درخواست ہے جو انہوں نے ملک کی سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔
روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے ملک کی سپریم کورٹ سے طالبان پر عائد پابندی معطل کرنے کی درخواست کی گئی ہے، جس کے بعد روس کی سپریم کورٹ 17 اپریل کو طالبان پر عائد پابندی ہٹانے پر غور کرے گی۔
ذرائع کے مطابق روس نے طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے، تاہم روس افغانستان میں طالبان حکومت سے بتدریج اپنے تعلقات بحال کر رہا ہے، اسی لئے روسی پراسیکیوٹر جنرل کی افغان طالبان پر پابندی ختم کرنے کی درخواست داءر کی گئی ہے۔
یاد رہے گذشتہ برس روسی صدر ولادیمیر پیوٹن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طالبان کو اتحادی بھی قرار دے چکے ہیں۔
