کل امریکا میں آزادی کا دن

کل امریکا میں آزادی کا دن ہو گا، نئے ٹیرف کا اعلان کیا جائیگا، کیرولین لیوٹ

ویب ڈیسک: وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ کل امریکا میں آزادی کا دن ہو گا، اسی روز نئے ٹیرف کا اعلان کیا جائیگا، جو غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کو ختم کر دے گا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے نئَ ٹیرف کے اعلان کے روز اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں کابینہ کے ارکان بھی شریک ہوں گے، 2 اپریل یعنی کل امریکا میں آزادی کا دن ہوگا، اس لئے اسی دب کو مبارک مان کر نئے ٹیرف کا اعلان کیا جائیگا۔
کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ آزادی کے دن اعلان کردہ نیا ٹیرف پلان ملک کو نقصان پہنچانے والے غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کو ختم کر دے گا، جبکہ اس کے علاوہ صدر ٹرمپ متبادل ٹیرف کا اعلان بھی کر سکتے ہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق دوسرے ممالک کے بلند ٹیرف امریکیوں کیلئےغیر منصفانہ ہیں، امریکا کو بھی اسی حساب سے ٹیرف وصول کرنا چاہیے، اسی لئے امکان یہی ہے کہ اس اہم دن نیا ٹیرف پلان پیش کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  غزہ کیلئے اتحاد ، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان