ویب ڈیسک: امریکا کے یمن میں ہوویدہ بندرگاہ کے قریب 2 فضائی حملے ہوئے ہیں، اس حوالے سے امریکہ نے کہا ہے کہ یہ حملے حوثیوں کے ساتھ ساتھ ایران کیلئے بھی وارننگ ہیں۔
امریکا کی جانب سے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، ہوویدہ بندرگاہ کے قریب 2 فضائی حملے گزشتہ شب کئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ ایران کیلئے ایک وارننگ ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بمباری کا یہ سلسلہ جہازوں پر حملے رکنے تک جاری رہے گا، یہ حملے شروعات ہیں، حوثیوں اور ان کے حامی ایران کو ابھی بہت کٹھن حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
