15لاپتہ اقوام متحدہ رضاکاروں کی نعشیں

غزہ، 15لاپتہ اقوام متحدہ رضاکاروں کی نعشیں اجتماعی قبر سے برآمد

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلیوں کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران نہ صرف فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے بلکہ وہاں امدادی سرگرمیوں میں مصروف اقوام متحدہ کے اراکین کو بھی رہنے نہیں دیا جا رہا، گزشتہ روز غزہ میں 15لاپتہ اقوام متحدہ رضاکاروں کی نعشیں اجتماعی قبر سے برآمد کر لی گئی ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ غزہ میں ایک ہفتے قبل لاپتہ ہونے والے ریڈکریسنٹ کے 15 امدادی کارکنوں کی لاشیں ایک اجتماعی قبر سے برآمد ہوئی ہیں، جہاں ان کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی نعشوں کو بھی رکھا گیا تھا۔ یہ ان کی ظلم و بربریت کی ایک مثال ہے، کہ وہ فلسطینیوں کےساتھ ساتھ وہاں امدادی کام کرنے والوں کو بھی نہیں چھوڑ رہے۔
ذرائع کے مطابق غزہ پٹی کے جنوبی علاقے سے ریڈ کریسنٹ کے 8 طبی کارکنوں اور دیگر فلسطینی ریسکیو ورکرز کی نعشیں ریت میں بنی ایک کم گہری قبر سے برآمد ہوئی ہیں۔ یہ کارکن گزشتہ ہفتے اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بنے اور اس کے بعد سے لاپتہ ہو گئے تھے۔
یو این عہدیداروں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غزہ میں 15لاپتہ اقوام متحدہ رضاکاروں کی نعشیں اجتماعی قبر سے برآمد کر لی گئی ہیں، اور عالمی ادارے کی جانب سے اس واقعے کو انسانی وقار کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزینوں انروا کے سربراہ فلپ لزارینی نے پیغام رسائی کے پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ لاشوں کو کم گہری قبروں میں پھینک دیا گیا تھا، جو انسانی وقار کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک آرمی کردار، حوصلہ اورمہارت جیسےاعلیٰ اوصاف کی حامل ہے،آرمی چیف