ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی قیادت اسیر وشہید کارکنوں کے لواحقین کیساتھ عید گزار رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خود پابندِ سلاسل ہونے کے باوجود عمران خان اپنے کارکنوں کے لیے فکر مند ہیں، یہی وہ عامل ہیں جن سے عمران خان کے عظیم لیڈر ہونے کا پتہ چلتا ہے، آج ملک کا عظیم لیڈر اپنی فکر سے ازاد اور کارکنان کی فکر میں مگن ہے، نواز شریف اور زرداری کی طرح اپنی ذات کی فکر میں مگن نہیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ یہی فرق ہوتا ہے حقیقی اور جعلی رہنماؤں میں، پشاور: نواز شریف اور زرداری نے ہمیشہ کارکنوں کو مشکل میں چھوڑ کر فرار ہونے میں عافیت سمجھی، جبکہ عمران خان مشکل وقت میں اپنے کارکنوں کے لیے ڈھال بنے ہوئے ہیں۔ بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر ہی پی ٹی آئی قیادت اسیر وشہید کارکنوں کے لواحقین کیساتھ عید گزار رہی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پوری قوم عمران خان کے اس جذبے پر فدا ہے، آج بانی پی ٹی آئی جعلی حکومت کے جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، لیکن وہ دن دور نہیں جب عمران خان عوام کے درمیان ہوں گے، اور پی ٹی آئی کے تمام قیدی بھی جلد رہا ہو کر حقیقی آزادی کے مشن کو آگے لے کر جائینگے۔
