سینیٹ میں خیبر پختونخوا کو 2024

سینیٹ میں خیبر پختونخوا کو 2024 سے نمائندگی نہ مل سکی، 11نشستیں تاحال خالی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستیں سال گزرنے کے بعد بھی خالی رہیں، ان پر سال گزر جانے کے باوجود الیکشن نہ کرایا جا سکا، جس کی وجہ سے سینیٹ میں خیبر پختونخوا کو 2024 سے نمائندگی نہ مل سکی۔
صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہ ہونے سے ایوان بالا میں بھی 2024 سے ریٹائرڈ ارکان کی جگہ خیبر پختونخوا سے نئے ارکان ایوان بالا نہ پہنچ سکے۔ اس سیاسی کھیچا تانی کے باعث سینیٹ میں خیبر پختونخوا کو 2024 سے نمائندگی نہ مل سکی۔ یاد رہے کہ 2018 کے سینیٹرز 2024 میں ریٹائرڈ ہوئے تو ان کی جگہ نئے ارکان کا انتخاب نہ ہو سکا۔
خیبر پختونخوا میں 2 اپریل کو 7 جنرل، دو خواتین اور دو ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر الیکشن ہونا تھا، لیکن صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے سینیٹ الیکشن بھی التواء کا شکار ہوگئے۔ صوبائی اسمبلی میں 7 جنرل نشستوں پر 16، خواتین کی دو نشتوں پر چار اور دو ٹیکنوکریٹ نشستوں پر چار امیدوار مدمقابل تھے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں ہیٹ ویو کی شدید لہر 30اپریل تک برقرار رہنے کی پیشگوئی