سیاحوں کو خیبرپختونخوا میں خوش آمدید

عیدالفطر پر سیاحوں کو خیبرپختونخوا میں خوش آمدید کہتے ہیں، زاہد چن زیب

ویب ڈیسک: عیدالفطر پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر رش کے حوالے سے مشیر سیاحت زاہد چن زیب کی خصوصی ہدایات پر محکمہ سیاحت، خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی اور دیگر اتھارٹیز متحرک ہو گئی ہیں، اپنے پیغام میں زاہد چن زیب نے کہا کہ عیدالفطر پر سیاحوں کو خیبرپختونخوا میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
عید الفطر پر سیاحتی مقامات پر رش بڑھنے کی وجہ سے ٹورازم پولیس اہلکاران مختلف سیاحتی مقامات پر ڈیوٹی انجام دینے میں مصروف ہو گئے ہیں، اس سلسلے میں مشیر سیاحت زاہد چن زیب نے کہا ہے کہ سیاحوں کیلئے ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال ہے، سیاح کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ٹورازم پولیس اور ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عیدالفطر پر سیاحوں کو خیبرپختونخوا میں خوش آمدید کہتے ہیں، ان خصوصی ایام میں سیاحتی مقامات پر موجود کیمپنگ پاڈز سیاحوں کیلئے کھلے ہیں، جہاں ٹورازم پولیس کے جوان سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کررہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت سیاحوں کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ریلویز میں اربوں روپے سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف