پاکستانی کرکٹرز کی قوم کو عید

ہملٹن، دیارغیر سے پاکستانی کرکٹرز کی قوم کو عید مبارک باد

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن سے پاکستانی کرکٹرز کی قوم کو عید مبارکباد، اس کے ساتھ ہی قوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ، قومی کرکٹرز نے عید الفطر کی نماز ہملٹن میں ادا کی.
دیارغیر سے پاکستانی کرکٹرز کی قوم کو عید مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو بھی مبارک باد دی، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر فینز نے قومی ٹیم کے پلیئرز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ قومی کرکٹرز کا قوم کے نام پیغام میں‌ کہنا تھا کہ اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں، خود بھی عید منائیں اور دوسروں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔
یاد رہے قومی ٹیم آج سیڈن پارک میں ٹریننگ کرے گی، جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا، میزبان کیویز الیون کو 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، پاکستانی ٹیم سیریز میں کم بیک کیلئے پرعزم ہے۔ یاد رہے نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں‌ شاہین الیون نے عید منائی اورع نماز عید بھی یہیں ادا کی، اس کے ساتھ ہی قوم اور ایک دوسرے کو مبارک باد دینے سمیت نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ، اس کےساتھ ہی قومی نے نماز عید ہیملٹن میں ادا کی.

مزید پڑھیں:  میٹرک امتحان کے 11روز میں 37افراد امتحانی ڈیوٹی سے فارغ