ویب ڈیسک: 5 ٹی 20 میچز کی سیریز میں 1-4 سے شکست کھانے کے بعد شاہین مسلسل فلاپ پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جس کی بدولت قومی ٹیم کو شکستوں کا منہ بار بار دیکھنا پڑ رہا ہے، نیوزی لینڈ کیخلاف حالیہ ایک روزہ سیریز میں بھی شاہین ناکام رہے، اس میں پاکستان کو دوسرے ونڈے میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے تین میچز کی سیریز 0-2 سے کیویز کے نام ہو گئی۔
دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹی 20 کے بعد ون ڈے سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کر لی۔ میچ شروع ہوا تو پاکستان کی دعوت پر نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ کیوی اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 6.2 اوورز میں 54 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس دوران نک کیلی 31 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے۔
پاکستانی بالرز نے اننگز کی شروعات میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے کیوی بیٹرز کو جارحانہ کھیل کھیلنے سے روکے رکھا، اور قومی بولرز کے ہاتھوں رہیس ماریو 18، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 18، مائیکل بریسویل 17، نیتھن سمتھ 8 اور بین سیئرز 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کیویز الیون میں شامل پاکستانی نژاد محمد عباس نے کیریئر کی دوسری اننگز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور 132 رنز پر کیویز کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہونے پر محمد عباس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 41 رنز جوڑے، مچل ہے نے 78 گیندوں پر 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
وکٹکیں گرنے کے باوجود مچل ہے نے جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور آخری اوور میں 22 رنز بنائے اور کیویز اننگ کا اختتام 292 رنز 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر ہوا۔ نیوزی کی جانب سے دیے گئے 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا، قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن کیوی پیسرز کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، جبکہ اوپننگ پیئر کے ساتھ ساتھ مڈل آرڈر بھی ناکام ثابت ہوا۔
پاکستان کی آدھی ٹیم 12 اوورز کے اندر ہی سمٹ آئی، اس دوران ابتدائی 5 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، عبداللہ شفیق اور بابراعظم ایک، ایک، امام الحق 3، کپتان محمد رضوان 5 اور سلمان آغاز 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کھلاڑیوں کی بدولت ٹیم نے کامیابی کی دہلیز پر قدم جمانے تھے اور وہی انڈر 10 میں پویلین لوٹ گئے۔
آدھی ٹیم کے آؤٹ ہونے کے بعد ایک اینڈ سے وکٹس گرتی رہیں تاہم دوسرے اینڈ سے فہیم اشرف نے مزاحمت جاری رکھی اور انہوں نے اس دوران اپنی نصف سنچری مکمل کی، ان کی مزاحمت 73 رنز تک ہی چل سکی لیکن ان کی پرفامنس ٹیم کے کام نہ آ سکی اور پاکستان کی نویں وکٹ 174 رنز پر 35 ویں اوور میں گر گئی۔
میچ کے دوران حارث رؤف ہیلمٹ پر باؤنسر لگنے کی وجہ سے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے، جبکہ ان کی جگہ نسیم شاہ بیٹنگ کے لیے آئے، اور نسیم شاہ نے جارحانہ انداز میں گراونڈ کے چاروں جانب سٹروکس کھیلے اور ٹیم کے سکور میں 51 رنز کا اضافہ کیا، جس کی بدولت ٹیم کا مجموعی سکور ڈبل سنچری کراس کر گیا۔
یوں پاکستانی ٹیم 42 ویں اوورز میں 208 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور کیوی ٹیم نے میچ 84 رنز جیت لیا، اس میچ میں فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی، جس کے ساتھ ہی ان کی نظریں کلین سویپ پر جم گئیں۔ یاد رہے نیوزی لینڈ کیخلاف حالیہ ایک روزہ سیریز میں بھی شاہین ناکام رہے، اس میں پاکستان کو دوسرے ونڈے میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے تین میچز کی سیریز 0-2 سے کیویز کے نام ہو گئی۔
