ویب ڈیسک: غزہ کا پورا انفراسٹرکچر تباہ و برباد ہونے کے بعد فلسطینی خیموں اور پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور ہیں، اس پر بھی اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اس حالیہ وحشیانہ بمباری سے مزید 41فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ دہشت گرد اسرائیلی فورسز کی غزہ میں جاری بربریت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، گھروں اور دیگر رہائشی علاقہ ملیا میٹ کرنے کے بعد اب بے گھر فلسطینیوں کے خیموں اور پناہ گاہوں پر بھی اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری جاری ہے۔
حالیہ صیہونی بربریت سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 41فلسطینی شہید ہو گئے، جس کے بعد جنگ بندی معاہدہ ختم ہونے سے لے کر اب تک ان دو ہفتوں میں ایک ہزار 42 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سب سے زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ ان حالیہ واقعات کے دوران صیہونیوں کی وحشیانہ بمباری سے مزید 41فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں.
دہشت گرد اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 320 معصوم فلسطینی بچے بھی لقمہ اجل بنے، جبکہ اس دوران 609 بچے زخمی ہو چکے ہیں، اس طویل ترین جنگ کے دوران اب تک مجموعی طور پر شہدا کی تعداد 50 ہزار 399 ہو گئی اور ایک لاکھ 14 ہزار 583 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
