ویب ڈیسک: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج ٹانک میں کرفیو نافذ کر دیا گیا، اس اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،
ڈی سی ٹانک کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ضلع ٹانک کے علاقے جنڈولہ، کڑی، وام کوڑ سمیت ملحقہ علاقوں میں آج کرفیو نافذ ہو گا، جس کا نفاذ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگا۔
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج ٹانک میں کرفیو نافذ رہے گا ، اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈبرہ مارکیٹ بند جبکہ وانا شاہراہ پر بھی ٹریفک معطل رہے گی۔
