عیدالفطر کے تیسرے روز مختلف حادثات

عیدالفطر کے تیسرے روز مختلف حادثات میں 8افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: عیدالفطر کے تیسرے روز مختلف حادثات میں 8افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے تیسرے روز مختلف حادثات رونما ہوئے، جن میں تیز رفتاری، ون ویلنگ اور ڈرفٹنگ وغیرہ کی کرتب بازی انسانی زندگیوں پر بھاری رہی، ان وجوہات کی بنا پر مختلف ٹریفک حادثات پیش آئے، جن میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
صوبہ سندھ میں تیز رفتاری کی وجہ سے خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں مسافر کوچ اور کار ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے، اس تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 8 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی، عورت اور مرد شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نعشیں ہسپتال منتقل کیں۔
ضلع شیخوپورہ میں ڈیرہ بازیگراں سٹاپ پر کار نے موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی، اس حادثے میں 3 نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، تیز رفتاری پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں بھی 2 زندگیاں اندھیرے میں دھکیل گئی، موٹر سائیکلیں ایکسیڈنٹ کے باعث حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے۔
یاد رہے کہ عیدالفطر کے تیسرے روز مختلف حادثات میں 8افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، جس کی وجہ سے خوشیوں بھرا سماں غم میں‌بدل گیا.

مزید پڑھیں:  سابق وزیراعلیٰ اکھیلیش یادو نے پہلگام واقعے میں انٹیلیجنس ناکامی پر سوال اٹھادیا