ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشستوں کا معاملہ تاحال حل نہ ہو سکا ، انب گیارہ نشستوں پر ایک سال ہو گیا لیکن الیکشن نہ کرائے جا سکے۔ گزشتہ سال 2 اپریل کو خیبر پختونخوا میں 7 جنرل، دو خواتین اور دو ٹیکنوکریٹ نشستوں پر الیکشن ہونا تھے۔
ذرائع کے مطابق 7 جنرل نشستوں پر 16، خواتین کی دو نشتوں پر چار اور دو ٹیکنوکریٹ نشستوں پر چار امیدوار مدمقابل تھے، دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہ ہونے سے ایوان بالا کا انتخاب بھی التوا کا شکار ہوگیا۔
خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشستوں کا معاملہ تاحال حل نہ ہونے کی وجہ سے صوبائی اسمبلی میں خواتین اور اقلیت نشستوں کا معاملہ بھی لٹک گیا، جبکہ ایوان بالا میں خیبرپختونخوا سے 11 ارکان کی نمائندگی کا معاملہ تاحال حل نہ کیا جا سکا۔ یاد رہے کہ موجود سینٹرز 2027 میں ایوان بالا سے ریٹائرڈ ہوں گے۔
